QR codeQR code

پاکستان: 17 سویلین ورکرز اغوا/ بازیابی کے لئے آپریشن جاری

10 Jan 2025 گھنٹہ 10:54

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے کبل خیل کے مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی


پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے شہر, لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں دہشت گردوں نے 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کےلیے اغوا کیا ہے۔ اغوا ہونے والے سویلین ورکرز نہتے تھے۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 8 مغوی ورکرز کو بحفاظت بازیاب کروالیا جبکہ باقی نہتے ورکرز کو بھی بازیاب کروالیا جائے گا، اس سلسلے میں آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے کبل خیل کے مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ یہ بیہمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 663746

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/663746/پاکستان-17-سویلین-ورکرز-اغوا-بازیابی-کے-لئے-آپریشن-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com