QR codeQR code

لبنان: صیہونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں

10 Jan 2025 گھنٹہ 11:50

لبنان کے نو منتخب صدر جوزف عون نے ملک کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: مشرق وسطیٰ میں آنے والے سیاسی زلزلے نے نظاموں کو تبدیل کردیا ہے اور ممکن ہے کہ سرحدیں تبدیل ہوجائیں


لبنان کے نو منتخب صدر نے ملک کی سیاسی کارکردگی میں تبدیلی کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم صیہونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

لبنان کے نو منتخب صدر جوزف عون نے ملک کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: مشرق وسطیٰ میں آنے والے سیاسی زلزلے نے نظاموں کو تبدیل کردیا ہے اور ممکن ہے کہ سرحدیں تبدیل ہوجائیں۔

انہوں نے مزید کہا: لبنان جنگوں، دھماکوں اور بحرانوں کے باوجود کھڑا ہے۔ تاہم ملک کی سیاسی اور معاشی پالیسی کو بدلنا ہوگا۔ آج لبنان اپنی تاریخ کے ایک نئے دور کا آغاز رہا ہے۔

لبنان کے نو منتخب صدر نے مزید کہا: میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ لبنان دہشت گردی اور اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی فوج میں سرمایہ کاری کرے گا۔

انہوں نے کہا: ہم لبنان کی خودمختاری اور آزادی کو ہرگز نظر انداز نہیں کریں گے اور جنوبی لبنان سمیت پورے ملک میں اسرائیل کی طرف سے تباہ کیے گئے شہری ڈھانچے کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔

جوزف عون نے کہا: ہم عرب ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات اور مثبت غیر جانبداری کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے واضح کیا: میں لبنان میں موجود فلسطینی بھائیوں کو ان کی سرزمین پر واپس جانے کے حق کو برقرار رکھنے کے لئے انہیں لبنان میں ضم نہ کرنے کی پالیسی پر قائم ہوں۔

لبنانی صدر نے کہا: ہمارے پاس شامی حکومت کے ساتھ مشترکہ معاملات کو حل کرنے کے مقصد سے سنجیدہ مذاکرات کا ایک اچھا موقع ہے۔ میں مشرق اور مغرب کے س


خبر کا کوڈ: 663758

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/663758/لبنان-صیہونی-جارحیت-کا-مقابلہ-کرنے-کے-لئے-پرعزم-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com