پاکستان کے ضلع کرم میں تین ماہ سے راستے بند ہونے کی بنا پر مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق کئی مہینوں سے راستے بند ہونے کے سبب کرم میں روزمرہ استعمال کی اشیاء، ادویات اور اشیائے خورونوش کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے اور لاکھوں لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
پیٹرول ختم ہونے پر لوگوں نے دور دراز کا سفر بھی پیدل طے کرنا شروع کر دیا ہے۔
لوئرکرم کے علاقے مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل سے پاراچنار تک کی مرکزی شاہراہ آج بھی بند ہے جس کے باعث ٹل سے ضلع کرم کے لیے سامان لے جانے والی دیگر 40 سے زائد مال بردار گاڑیاں 7 روز سے رکی ہوئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مندوری دھرنا مظاہرین سے مذاکرات کامیاب ہوتے ہی ضلع کرم کے لیے اشیائے خورونوش کا دوسرا قافلہ روانہ کردیا جائے گا۔