QR codeQR code

شام: قنیطرہ میں صیہونی فوج کی دراندازی کی اطلاع

11 Jan 2025 گھنٹہ 20:00

ہمیں الجولانی حکومت کی جانب سے علاقے کی مدد کے وعدے ملے ہیں، لیکن ابھی تک کسی حکومتی ذمہ دار نے خبر نہیں لی ہے


شام پر تکفیری گروہوں کے قبضے کے بعد اسرئیلی فوجیں با آسانی اس ملک میں داخل ہورہی ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ نے ملک کے جنوبی صوبے قنیطرہ کے گاؤں المعلقہ میں صیہونی فوج کی دراندازی کی اطلاع دی ہے۔

غاصب فوج نے جنوبی شام کے صوبہ قنیطرہ کے گاؤں المعلقہ میں نقل و حرکت بڑھا دی ہے۔

المعلقہ قصبے کے رہنما نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ شام میں اسرائیل کی پیش قدمی روکنے کے لیے فوری کارروائی کرے۔

انہوں نے صہیونی فوج کے ہاتھوں قصبے کی زرعی زمینوں کی تباہی پر تشویش کا اظہار کیا۔

المعلقہ قصبے کے سربراہ نے اسکائی نیوز کو بتایا: ہمیں الجولانی حکومت کی جانب سے علاقے کی مدد کے وعدے ملے ہیں، لیکن ابھی تک کسی حکومتی ذمہ دار نے خبر نہیں لی ہے۔"


خبر کا کوڈ: 663928

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/663928/شام-قنیطرہ-میں-صیہونی-فوج-کی-دراندازی-اطلاع

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com