QR codeQR code

امریکہ: ٹرمپ صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی جنجال بپا کریں گے

12 Jan 2025 گھنٹہ 15:43

امریکہ کے نومنتخب صدر وائٹ ہاؤس میں اپنے پہلے دن بارڈر سکیورٹی، ملک بدری اور دیگر پالیسی ترجیحات کے حوالے سے 100 سے زائد ایگزیگٹو آرڈرز جاری کریں گے


امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اپنے پہلے دن بارڈر سکیورٹی، ملک بدری اور دیگر پالیسی ترجیحات کے حوالے سے 100 سے زائد ایگزیگٹو آرڈرز جاری کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ٹرمپ نے کیپیٹل ہل پر ایک نجی میٹنگ کے دوران ریپبلکن سینیٹرز کو ان ایگزیگٹو آرڈرز کے بارے میں بریفننگ دی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 جنوری کو صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد بہت سی کارروائیاں شروع ہونے کی توقع ہے۔

ان ایگزیکٹو آرڈرز میں امریکہ میکسیکو سرحد پر پابندی سے لے کر وفاقی شیڈول ایف افرادی قوت کے قوانین، سکول کی صنفی پالیسیاں اور ویکسین کے مینڈیٹ کے علاوہ ان کے اپنی انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدے شامل ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 664019

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/664019/امریکہ-ٹرمپ-صدر-کا-عہدہ-سنبھالتے-ہی-جنجال-بپا-کریں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com