یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے ساتھ 9 گھنٹے تک لگاتار جھڑپ کی خبر دی ہے۔
بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے ہفتے کی شب ایک بیان میں بتایا کہ ملک کی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں USS ہیری ٹرومین کیساتھ 5 ویں بار مقابلہ کیا۔
یحییٰ سریع نے کہا کہ "9 گھنٹے تک جاری رہنے والی اس لڑائی میں شمالی بحیرہ احمر میں امریکی جہاز کو کروز میزائلوں اور ڈرون سے نشانہ بنایا گیا"۔
انہوں نے اس آپریشن کی کامیابی اور بحیرہ احمر کے شمالی حصے سے امریکی جہاز کے فرار ہونے کا اعلان کیا۔
یحیی سریع نے واضح کیا کہ غزہ پٹی میں صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے جرائم بند ہونے اور علاقے کا محاصرہ ختم ہونے تک یمنی مسلح افواج کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔