QR codeQR code

جشن ولادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام

14 Jan 2025 گھنٹہ 14:59

امیر المومنین حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے یوم ولادتِ باسعادت کا جشن ایران سمیت پوری دنیا میں انتہائي عقیدت و مسرت کے ساتھ منایا جارہا ہے


امیر المومنین حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے یوم ولادتِ باسعادت کا جشن ایران سمیت پوری دنیا میں انتہائي عقیدت و مسرت کے ساتھ منایا جارہا ہے.

جشن مولود کعبہ کے موقع پر ایران اسلامی سراپا جشن و نور و سرور ہے اور ملک کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں مولائے کائنات کا جشن ولادت باسعادت انتہائي عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

ایران کے مقدس مقامات، شاہراہوں اور گلی کوچوں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور لوگ مختلف انداز میں خوشیاں منا رہے ہيں۔ مشہد المقدس میں فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر، قم المقدسہ میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا، شیراز میں حضرت احمد بن موسیٰ علیہ السلام، رے میں حضرت عبد العظیم حسنی کے علیہ السلام کے حرم مطہر اور دیگر مقامات مقدسہ اور مساجد کو آراستہ کیا گیا ہے جبکہ شہروں اور قریوں پر جشن مولود کعبہ کی حکایت کرنے والی رنگ برنگی جھنڈیاں، برقی قمقمے، پوسٹر اور بینرز بھی جلوہ نمائی کرتے نظر آ رہے ہیں۔

مقامات مقدسہ مخصوصا ائمہ علیہم السلام کے روضات اقدس پر ایران و دیگر ممالک کے زائرین کی بڑی تعداد حاضر ہے۔

اُدھر نجف اشرف میں بھی بارگاہ علوی خاص شان و شوکت کے ساتھ جگمگا رہی ہے اور عراق کے علاوہ دیگر ملکوں کے زائرین بھی مولائے متقیان کے حرم مبارک میں نہایت پر وقار انداز میں جشنِ ولادت مناتے ہوئے خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ اسکے ساتھ ہی بارگاہ علوی میں عاشقان علی کا ٹھاٹے مارتا ہوا سمندر نظر آ رہا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 664206

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/664206/جشن-ولادت-امیر-المومنین-حضرت-علی-ابن-ابیطالب-علیہ-السلام

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com