QR codeQR code

زیگروس ڈسٹرائر جلد ہی بحریہ کو فراہم کیا جائے گا

15 Jan 2025 گھنٹہ 14:34

ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا مقامی طور پر تیار کردہ زیگروس ڈسٹرائر جلد ہی بحریہ کو فراہم کیا جائے گا


ایرانی بحریہ کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ زیگروس ڈسٹرائر جلد ہی بحریہ کو فراہم کیا جائے گا۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا مقامی طور پر تیار کردہ زیگروس ڈسٹرائر جلد ہی بحریہ کو فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیگروس ڈسٹرائر، منفرد عسکری صلاحیتوں کا حامل ترقی یافتہ بحری جنگی جہاز ہے جسے آپریشنل حالت میں خطے کے پانیوں میں اتارا جائے گا۔

ایڈمرل شہرام نے کہا کہ مذکورہ ڈسٹرائر کو جنگی اور انٹیلی جنس دونوں مشنز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

انہوں نے آگاہ کیا کہ ملک کے سب سے بڑے فوجی مرکز کا افتتاح رواں ہفتے کو جاسک کے اسٹریٹجک علاقے میں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 664303

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/664303/زیگروس-ڈسٹرائر-جلد-ہی-بحریہ-کو-فراہم-کیا-جائے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com