QR codeQR code

سعودی جیلوں میں 10 ہزار 279 پاکستانی قید

15 Jan 2025 گھنٹہ 15:39

وزارت خارجہ کی جانب سے پیش کی گئیں دستاویز کے مطابق ریاض کے مختلف علاقوں میں 5 ہزار 341 اور جدہ کے مختلف علاقوں میں 4 ہزار 848 پاکستانی قید ہیں


پاکستان کی وزارت خارجہ نے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں جس کے مطابق سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں 10 ہزار 279 پاکستانی قید ہیں۔

وزارت خارجہ کی جانب سے پیش کی گئیں دستاویز کے مطابق ریاض کے مختلف علاقوں میں 5 ہزار 341 اور جدہ کے مختلف علاقوں میں 4 ہزار 848 پاکستانی قید ہیں۔

گزشتہ تین برسوں میں سعودی جیلوں میں قید 253 پاکستانیوں کو مخیر حضرات کے تعاون سے رہائی دلائی گئی۔

پاکستانی قیدیوں کو 18 مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر جیلوں میں ڈالا گیا۔ پاکستانی قیدی بارڈر سیکیورٹی، منشیات، سائبر کرائم، منی لانڈرنگ، قتل اور اسمگلنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ 400 پاکستانیوں کو ملک واپس منتقل کرنے کے لیے تفصیلات کا سعودی حکام کے ساتھ تبادلہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 664320

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/664320/سعودی-جیلوں-میں-10-ہزار-279-پاکستانی-قید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com