QR codeQR code

2024: انڈیا سمیت بیشتر حکومتیں انتخابات ہار گئی تھیں

15 Jan 2025 گھنٹہ 15:48

زکر برگ کے اس اعلان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے کیونکہ اس اقدام کو بڑے پیمانے پر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے


سوشل میڈیا پلیٹ فارم میٹا کے مالک مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ انڈیا سمیت بیشتر موجودہ حکومتیں 2024 میں انتخابات ہار گئی تھیں۔ جبکہ انڈیا نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

جمعے کو پوڈ کاسٹر جو روگن کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ’2024 دنیا بھر میں ایک بڑا انتخابی سال تھا۔ انڈیا کی طرح ان تمام ممالک میں انتخابات ہوئے۔ برسراقتدار حکمران بنیادی طور پر الیکشن ہار گئے۔ چاہے اس کی وجہ مہنگائی ہو یا معاشی پالیسیاں۔‘

انڈیا کے وزیر اشونی ویشنو نے پیر 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے نتائج پر میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’مسٹر زکربرگ کا دعویٰ حقیقت میں غلط ہے۔‘

 

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت نے 2024 کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

اشونی ویشنو نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ’دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر انڈیا نے 640 ملین سے زیادہ ووٹروں کے ساتھ 2024 کے انتخابات کرائے۔ انڈیا کے لوگوں نے وزیر اعظم کی قیادت میں این ڈی اے پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔‘

زکر برگ کے اس اعلان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے کیونکہ اس اقدام کو بڑے پیمانے پر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جن کے حمایتی یہ شکایت کرتے ہیں کہ ٹیک پلیٹ فارمز پر حقائق کی جانچ پڑتال آزادی اظہار کو روکنے کا ایک طریقہ ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اس اقدام کو ’شرمناک‘ قرار دیا تھا اور ایک عالمی نیٹ ورک نے خبردار کیا تھا کہ اگر ٹیک کمپنی نے اپنی پالیسی کو دوسرے ممالک تک وسیع کیا تو ’تباہ کن نتائج‘ ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 664326

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/664326/2024-انڈیا-سمیت-بیشتر-حکومتیں-انتخابات-ہار-گئی-تھیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com