QR codeQR code

ایران کے صدر سرکاری دورے پر تاجیکستان پہنچ گئے

16 Jan 2025 گھنٹہ 11:42

تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان کی سرکاری دعوت پر صدر مملکت تاجیکستان کا دورہ کر رہے ہیں


ایران کے صدر ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ پہنچے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ  تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ پہنچے جہاں تاجیکستان کے وزیراعظم رسول زادہ نے ان کا فقیدالمثال استقبال کیا۔

تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان کی سرکاری دعوت پر صدر مملکت تاجیکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

مملکت صدر مسعود پزشکیان اس دورے کے دوران تاجیک رہنماؤں سے ملاقات کے علاوہ کئی مشترکہ تعاون کی دستاویزات پر بھی دستخط کریں گے۔

صدرپزشکیان تاجیکستان کے بعد جمعے کو روس جائیں گے جہاں وہ صدر ولادیمیر پوتین اور روسی وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتوں کے علاوہ روسی تاجروں اور صنعت کاروں سے بھی ملاقات اورگفتگو کریں گے اورایران روس جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ ٹریٹی پر دستخط کریں۔

صدرپزشکیان کا تاجیکستان کا پہلا اور روس کا دوسرا دورہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 664406

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/664406/ایران-کے-صدر-سرکاری-دورے-پر-تاجیکستان-پہنچ-گئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com