QR codeQR code

غزہ جنگ بندی معاہدہ: حماس کا اظہار تشکر پر مبنی بیانیہ

16 Jan 2025 گھنٹہ 12:01

غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ اور لڑائی کا خاتمہ فلسطینی عوام، مزاحمتی قوتوں، امت اسلامیہ اور دنیا بھر کے آزاد منش انسانوں کی کامیابی ہے


فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ گزشتہ 15 مہینوں کے دوران فلسطینی عوام اور غزہ کے بہادر جانبازوں کی شاندار مزاحمت کا نتیجہ ہے۔

حماس نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ اور لڑائی کا خاتمہ فلسطینی عوام، مزاحمتی قوتوں، امت اسلامیہ اور دنیا بھر کے آزاد منش انسانوں کی کامیابی ہے۔

بیان میں آیا ہے کہ یہ معاہدہ غزہ کے صبر اور استقامت کے حامل لوگوں کے دفاع، اس قوم کے خلاف صیہونی دشمن کی جارحیت اور جنگ بند کرانے اور ان کے خلاف جاری خونریزی، قتل و غارت اور نسل کشی کے سیلاب کو روکنے کے حوالے سے حماس کے احساس ذمہ داری کو ظاہر کرتا ہے۔

اس بیان میں حماس نے غزہ کے ساتھ یکجہتی، فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی غاصب دشمن کے جرائم کو بے نقاب کرنے اور جنگ بندی کے حصول میں اپنا کردار ادا کرنے والے تمام عرب اور اسلامی ملکوں کی حکومتوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا گيا ہے۔


خبر کا کوڈ: 664411

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/664411/غزہ-جنگ-بندی-معاہدہ-حماس-کا-اظہار-تشکر-پر-مبنی-بیانیہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com