شام کے الرمل علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔
سانا نیوز ایجنسی نے شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شام کے شہر لاذقیہ کے جنوبی الرمل میں دھماکے سے سولہ افراد ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔
ابھی اس واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئي ہیں۔ شام کے میڈیا ذرائع نے ہفتے کی رات بھی جنوبی الرمل میں ہی شدید دھماکوں کی خبر دی تھی۔
شام کے شہری دفاع کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لاذقیہ کے الرمل محلے میں ایک چار منزلہ عمارت تباہ ہوگئی جس کی وجوہات سامنے نہيں آئي ہیں۔
گذشتہ دو ہفتوں سے شام کے ساحلی علاقہ موجودہ حکومت سے وابستہ دہشتگردوں کے حملوں کی زد پر ہے۔ ہیومن رائٹ واچ نےگذشتہ ہفتے اپنے ایک بیان میں شام کے ساحلی علاقے میں الجولانی کی حکومت سے وابستہ عناصر کے ہاتھوں ایک ہزار سے زيادہ عام شہریوں کے قتل عام کی خبر دی تھی۔