QR codeQR code

یمن اور فلسطین پر امریکہ، برطانیہ اور صہیونی حکومت کی جارحیت کی مذمت

18 Mar 2025 گھنٹہ 14:12

مسلمان اقوام کو متحد ہوکر ان جرائم کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے، تاکہ امت مسلمہ کے تمام حقوق کا دفاع اور بالخصوص فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوجائے۔


ایرانی وزیر خارجہ نے یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی فوجی جارحیت، معصوم خواتین اور بچوں کے قتل عام، اور فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے تہران میں اسلامی ممالک کے سفیروں اور سفارتی اہلکاروں کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر کہا کہ مسلمان ایسے وقت میں ماہ رمضان میں داخل ہورہے ہیں جب فلسطین، غزہ، لبنان، شام، اور یمن کے مظلوم عوام صیہونی حکومت کے جنگی جرائم، نسل کشی اور وحشیانہ حملوں کا شکار ہیں۔

 وزیر خارجہ نے یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی فوجی جارحیت، بے گناہ خواتین و بچوں کے قتل عام، اور فلسطینی عوام پر صیہونی جرائم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ رمضان میں مسلم ممالک کے درمیان یکجہتی اور اتحاد میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان اقوام کو متحد ہوکر ان جرائم کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے، تاکہ امت مسلمہ کے تمام حقوق کا دفاع اور بالخصوص فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوجائے۔


خبر کا کوڈ: 671114

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/671114/یمن-اور-فلسطین-پر-امریکہ-برطانیہ-صہیونی-حکومت-کی-جارحیت-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com