QR codeQR code

حزب اللہ اور لبنانی بھائیوں کی ہر مدد کرنے کو تیار ہیں

24 Mar 2025 گھنٹہ 14:45

رہبر انصاراللہ یمن نے کہا ہے کہ ہم  اپنے حزب اللہ کے  بھائیوں اور لبنانی عوام سے کہنا چاہتے ہیں کہ آپ تنہا نہيں ہیں، ہم ہر جارحیت کے مقابلے میں آپ کے ساتھ ہیں۔


رہبر انصاراللہ سید عبدالمک الحوثی نے اتوار کی رات ہر جارحیت کے مقابلے میں حزب اللہ اور لبنانی عوام کی ٹھوس حمایت کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ہم خاموش تماشائی نہیں رہیں گے۔

سید عبدالملک الحوثی نے لبنان کے  مختلف علاقوں پرغاصب صیہونی حکومت کی جارحیتوں کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیتوں پر خا موش تماشائی نہيں رہیں گے۔

رہبر انصاراللہ یمن نے کہا ہے کہ ہم  اپنے حزب اللہ کے  بھائیوں اور لبنانی عوام سے کہنا چاہتے ہیں کہ آپ تنہا نہيں ہیں، ہم ہر جارحیت کے مقابلے میں آپ کے ساتھ ہیں۔

 سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ جن حالات ميں بھی ہماری مداخلت کی ضرورت ہو،  ہم اپنے حزب اللہ کے بھائیوں اور لبنانی عوام کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 671578

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/671578/حزب-اللہ-اور-لبنانی-بھائیوں-کی-ہر-مدد-کرنے-کو-تیار-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com