QR codeQR code

ایرانی وزیر خارجہ امریکہ سے بالواسطہ مذاکرات کے لیے عمان پہنچ گئے

12 Apr 2025 گھنٹہ 10:57

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس سلسلے میں ایرانی وفد کی روانگی کا اعلان کیا ہے۔


ایرانی وزیر خارجہ امریکہ سے بالواسطہ مذاکرات کے لیے عمان پہنچ گئے ہیں۔

ایران اور امریکہ نے عمان میں بالواسطہ مذاکرات پر اتفاق کرلیا ہے۔ دونوں ممالک کے اعلی سفارتی اہلکار مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس سلسلے میں ایرانی وفد کی روانگی کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اعلی سطحی اور تجربہ کار افراد کا وفد تہران سے عمان روانہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی مفادات اور قومی اقدار کی حفاظت کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 673365

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/673365/ایرانی-وزیر-خارجہ-امریکہ-سے-بالواسطہ-مذاکرات-کے-لیے-عمان-پہنچ-گئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com