QR codeQR code

طالبان نے پاکستان سے ملحق طورخم گزرگاہ بند کردی ہے

14 Sep 2021 گھنٹہ 18:23

افغان نیوز ایجنسی آوا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ایک سیکورٹی ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ طالبان نے اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ وہ سرحد پار جمع تمام افغان شہریوں کو داخل ہونے کی اجازت دے تاہم پاکستانی حکام نے اس درخواست کو مسترد کردیا ہے۔


طالبان نے پاکستان سے ملحق طورخم گزرگاہ بند کردی ہے۔

افغان نیوز ایجنسی آوا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ایک سیکورٹی ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ طالبان نے اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ وہ سرحد پار جمع تمام افغان شہریوں کو داخل ہونے کی اجازت دے تاہم پاکستانی حکام نے اس درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

پاکستان کے اس سیکورٹی ذریعے نے مزید کہا کہ طالبان نے بھی گذشتہ نصف شب سے طورخم گزرگاہ کو عام لوگوں کی آمد و رفت کے لئے بند کردیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق طورخم گزرگاہ کورونا کے باعث رواں سال جولائی کے مہینے سے آمد و رفت کے لئے بند تھی اور افغان شہریوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان میں داخل ہونے کے لئے گزرگاہ کھلنے کا انتظار کررہی ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان نقل و حمل کے دیگر وسائل کی آمد و رفت بھی نہایت سستی سے انجام پا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 518859

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/518859/طالبان-نے-پاکستان-سے-ملحق-طورخم-گزرگاہ-بند-کردی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com