تاریخ شائع کریں2021 14 September گھنٹہ 18:23
خبر کا کوڈ : 518859

طالبان نے پاکستان سے ملحق طورخم گزرگاہ بند کردی ہے

افغان نیوز ایجنسی آوا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ایک سیکورٹی ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ طالبان نے اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ وہ سرحد پار جمع تمام افغان شہریوں کو داخل ہونے کی اجازت دے تاہم پاکستانی حکام نے اس درخواست کو مسترد کردیا ہے۔
طالبان نے پاکستان سے ملحق طورخم گزرگاہ بند کردی ہے
طالبان نے پاکستان سے ملحق طورخم گزرگاہ بند کردی ہے۔

افغان نیوز ایجنسی آوا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ایک سیکورٹی ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ طالبان نے اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ وہ سرحد پار جمع تمام افغان شہریوں کو داخل ہونے کی اجازت دے تاہم پاکستانی حکام نے اس درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

پاکستان کے اس سیکورٹی ذریعے نے مزید کہا کہ طالبان نے بھی گذشتہ نصف شب سے طورخم گزرگاہ کو عام لوگوں کی آمد و رفت کے لئے بند کردیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق طورخم گزرگاہ کورونا کے باعث رواں سال جولائی کے مہینے سے آمد و رفت کے لئے بند تھی اور افغان شہریوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان میں داخل ہونے کے لئے گزرگاہ کھلنے کا انتظار کررہی ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان نقل و حمل کے دیگر وسائل کی آمد و رفت بھی نہایت سستی سے انجام پا رہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcftcdt1w6dyca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ