QR codeQR code

لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے میزائل حملے کرکے صہیونی فورسز کی اینٹ سے اینٹ بجادی

27 Mar 2024 گھنٹہ 17:10

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان سے مقبوضہ فلسطین میں واقع صہیونی تنصیبات پر 60 سے زائد میزائل فائر کئے گئے ہیں۔


صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان سے مقبوضہ فلسطین میں واقع صہیونی تنصیبات پر 60 سے زائد میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے میزائل حملے کرکے صہیونی فورسز کی اینٹ سے اینٹ بجادی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ گولان اور الجلیل پر حزب اللہ کے میزائل حملوں کے بعد صہیونیوں کے درمیان خوف و وحشت پھیل گئی ہے۔

عبرانی اخبار ہارٹز نے صہیونی فوج کے حوالے سے کہا ہے کہ مختصر عرصے میں لبنان سے صہیونی تنصیبات اور علاقوں پر درجنوں میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

دراین اثناء حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی فلسطین میں واقع صہیونی فضائیہ کے اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

تنظیم نے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر جارحیت کے جواب میں حزب اللہ کے مجاہدین نے کاروائی کرتے ہوئے میرون ہوائی اڈے پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

دوسری جانب صہیونی فوج نے ہوائی اڈے پر میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 629673

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/629673/لبنانی-مقاومتی-تنظیم-حزب-اللہ-نے-میزائل-حملے-کرکے-صہیونی-فورسز-کی-اینٹ-سے-بجادی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com