تاریخ شائع کریں2024 27 March گھنٹہ 17:10
خبر کا کوڈ : 629673

لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے میزائل حملے کرکے صہیونی فورسز کی اینٹ سے اینٹ بجادی

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان سے مقبوضہ فلسطین میں واقع صہیونی تنصیبات پر 60 سے زائد میزائل فائر کئے گئے ہیں۔
لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے میزائل حملے کرکے صہیونی فورسز کی اینٹ سے اینٹ بجادی
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان سے مقبوضہ فلسطین میں واقع صہیونی تنصیبات پر 60 سے زائد میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے میزائل حملے کرکے صہیونی فورسز کی اینٹ سے اینٹ بجادی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ گولان اور الجلیل پر حزب اللہ کے میزائل حملوں کے بعد صہیونیوں کے درمیان خوف و وحشت پھیل گئی ہے۔

عبرانی اخبار ہارٹز نے صہیونی فوج کے حوالے سے کہا ہے کہ مختصر عرصے میں لبنان سے صہیونی تنصیبات اور علاقوں پر درجنوں میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

دراین اثناء حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی فلسطین میں واقع صہیونی فضائیہ کے اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

تنظیم نے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر جارحیت کے جواب میں حزب اللہ کے مجاہدین نے کاروائی کرتے ہوئے میرون ہوائی اڈے پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

دوسری جانب صہیونی فوج نے ہوائی اڈے پر میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdccmoqe12bqie8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ