QR codeQR code

حزب اللہ عراق کا امریکی چھاونی عین الاسد پر ڈرون حملہ

22 Apr 2024 گھنٹہ 22:09

یہ حملہ حزب اللہ عراق کے اس اعلان کے کچھ گھنٹوں بعد ہوا کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ امریکہ کے خلاف حملے دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔


مغربی عراق میں واقع عین الاسد چھاونی میں تعینات امریکی فوجیوں پر پیر کے روز ڈرون حملہ ہوا ہے۔

ایک امریکی عہدیدار نے اس سلسلے میں روئٹرز کو بتایا ہے کہ امریکی چھاونی عین الاسد پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

یہ حملہ حزب اللہ عراق کے اس اعلان کے کچھ گھنٹوں بعد ہوا کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ امریکہ کے خلاف حملے دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔

عراق کی اس مزاحمتی تنظیم نے بتایا ہے کہ  عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران چونکہ امریکی فوجیوں کے عراق سے انخلاء پر کوئي پیش رفت نہيں ہوئی اس لئے وہ عراق میں امریکی فوجیوں کے خلاف حملے دوبارہ شروع کر رہے ہيں۔


خبر کا کوڈ: 632766

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/632766/حزب-اللہ-عراق-کا-امریکی-چھاونی-عین-الاسد-پر-ڈرون-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com