تاریخ شائع کریں2024 22 April گھنٹہ 22:09
خبر کا کوڈ : 632766

حزب اللہ عراق کا امریکی چھاونی عین الاسد پر ڈرون حملہ

یہ حملہ حزب اللہ عراق کے اس اعلان کے کچھ گھنٹوں بعد ہوا کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ امریکہ کے خلاف حملے دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔
حزب اللہ عراق کا امریکی چھاونی عین الاسد پر ڈرون حملہ
مغربی عراق میں واقع عین الاسد چھاونی میں تعینات امریکی فوجیوں پر پیر کے روز ڈرون حملہ ہوا ہے۔

ایک امریکی عہدیدار نے اس سلسلے میں روئٹرز کو بتایا ہے کہ امریکی چھاونی عین الاسد پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

یہ حملہ حزب اللہ عراق کے اس اعلان کے کچھ گھنٹوں بعد ہوا کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ امریکہ کے خلاف حملے دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔

عراق کی اس مزاحمتی تنظیم نے بتایا ہے کہ  عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران چونکہ امریکی فوجیوں کے عراق سے انخلاء پر کوئي پیش رفت نہيں ہوئی اس لئے وہ عراق میں امریکی فوجیوں کے خلاف حملے دوبارہ شروع کر رہے ہيں۔
https://taghribnews.com/vdcjm8emmuqetaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ