QR codeQR code

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا اہم اعلان :

جناب سیدہ زینب (س)کے روضہ مبارک کی حفاظت کیلئے لوگوں کے شام جانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں

تنا (TNA) برصغیر بیورو

جعفریہ پریس , 17 Jul 2013 گھنٹہ 13:24


تقریب نیوز (تنا): قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایک اہم اعلان میں فرمایاہے کہ بین الاقوامی سطح پر یہ بات منظر عام پر آگئی ہے کہ پاکستان سے شام، قاتلوں کے گروہ بھیجے جا رہے ہیں اور اس کے خلاف نہ کوئی مذمت کی جارہی ہے اور نہ کوئی وضاحت جاری کی۔
 
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مزید فرمایا کہ اب شام کی جنگ بین الاقوامی شکل اختیار کررہی ہے اور پاکستان اس کا فریق بن چکا ہے جو کہ نہایت افسوسناک ہے۔ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہ سوچ رہے ہیں کہ عقیلہ بنی ہاشم، ام المصائب جناب سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا)کے روضہ مبارک کی حفاظت اور اس کو مزید مضبوط بنانے کیلئے لوگوں کو پاکستان سے شام جانے کا حکم دیں۔


خبر کا کوڈ: 135985

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/135985/جناب-سیدہ-زینب-س-کے-روضہ-مبارک-کی-حفاظت-کیلئے-لوگوں-شام-جانے-بارے-میں-سوچ-رہے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com