تاریخ شائع کریں2013 17 July گھنٹہ 13:24
خبر کا کوڈ : 135985
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا اہم اعلان :

جناب سیدہ زینب (س)کے روضہ مبارک کی حفاظت کیلئے لوگوں کے شام جانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں

تنا (TNA) برصغیر بیورو
جناب سیدہ زینب (س)کے روضہ مبارک کی حفاظت کیلئے لوگوں کے شام جانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں

تقریب نیوز (تنا): قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایک اہم اعلان میں فرمایاہے کہ بین الاقوامی سطح پر یہ بات منظر عام پر آگئی ہے کہ پاکستان سے شام، قاتلوں کے گروہ بھیجے جا رہے ہیں اور اس کے خلاف نہ کوئی مذمت کی جارہی ہے اور نہ کوئی وضاحت جاری کی۔
 
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مزید فرمایا کہ اب شام کی جنگ بین الاقوامی شکل اختیار کررہی ہے اور پاکستان اس کا فریق بن چکا ہے جو کہ نہایت افسوسناک ہے۔ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہ سوچ رہے ہیں کہ عقیلہ بنی ہاشم، ام المصائب جناب سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا)کے روضہ مبارک کی حفاظت اور اس کو مزید مضبوط بنانے کیلئے لوگوں کو پاکستان سے شام جانے کا حکم دیں۔

https://taghribnews.com/vdcaamn6m49neo1.zlk4.html
منبع : جعفریہ پریس
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ