QR codeQR code

حجۃ الاسلام علی اکبرعلیدادی :

یوم القدس فلسطین پر ناجائز قبضے سے ایرانی عوام کی نفرت کے اظہار کا دن ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو

شبستان , 27 Jul 2013 گھنٹہ 11:03

ایران کے شہرجیرفت کے محکمہ اسلامی تبلیغات کی ہماہنگی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس سال یوم القدس امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور قائد انقلاب اسلام کے فرامین پر لبیک کہنے اور فلسطین پر ناجائزہ قبضے سے ایرانی عوام کی بیزاری کے اظہار کا دن ہے۔


تقریب نیوز (تنا): جیرفت کے محکمہ اسلامی تبلیغات کی ہماہنگی کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام علی اکبرعلیدادی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کا نام دینے پرمبنی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کے پیش نظر سالہا سال سے لوگوں کی طرف سےاس دن کی یاد منانے سے معلوم ہوتا ہے کہ لوگ اسلامی اعتقادات اور انقلاب کے اہداف کے پابند ہیں اور اس پر ایمان رکھتے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس اہم دن کو انتہائی عالیشان طریقے سے منعقد کرنے کے لیے بہترین تدابیر اختیار کی گئی ہیں اور آئندہ ہفتے کو امام جمعہ کی شرکت سے ایک پروگرام منعقد ہو گا۔ 

علیدادی نے کہا ہے کہ جیرفت کے متدین لوگ اپنے دیگرہم وطنوں کے شانہ بشانہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو ایک مرتبہ پھر فلسطین کے غاصبوں اور ان کے حامیوں سے اپنی نفرت وبیزاری کا اظہار کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 136716

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/136716/یوم-القدس-فلسطین-پر-ناجائز-قبضے-سے-ایرانی-عوام-کی-نفرت-کے-اظہار-کا-دن-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com