تقریب نیوز (تنا): جیرفت کے محکمہ اسلامی تبلیغات کی ہماہنگی کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام علی اکبرعلیدادی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کا نام دینے پرمبنی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کے پیش نظر سالہا سال سے لوگوں کی طرف سےاس دن کی یاد منانے سے معلوم ہوتا ہے کہ لوگ اسلامی اعتقادات اور انقلاب کے اہداف کے پابند ہیں اور اس پر ایمان رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس اہم دن کو انتہائی عالیشان طریقے سے منعقد کرنے کے لیے بہترین تدابیر اختیار کی گئی ہیں اور آئندہ ہفتے کو امام جمعہ کی شرکت سے ایک پروگرام منعقد ہو گا۔
علیدادی نے کہا ہے کہ جیرفت کے متدین لوگ اپنے دیگرہم وطنوں کے شانہ بشانہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو ایک مرتبہ پھر فلسطین کے غاصبوں اور ان کے حامیوں سے اپنی نفرت وبیزاری کا اظہار کریں گے۔