بحرین میں انسانی حقوق مرکز نے آل خلیفہ کے حامی مغربی ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی قیدیوں کی رہائي کے لئے آل خلیفہ پر دباؤ ڈالیں۔
بحرین :
بحرین میں سیاسی قیدیوں کی رہائي کامطالبہ
تنا (TNA) برصغیر بیورو
اردو ٹی وی , 11 Sep 2013 گھنٹہ 12:21
بحرین میں انسانی حقوق مرکز نے آل خلیفہ کے حامی مغربی ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی قیدیوں کی رہائي کے لئے آل خلیفہ پر دباؤ ڈالیں۔
تقریب نیوز (تنا): بحرین میں انسانی حقوق مرکز نے آل خلیفہ کے حامی مغربی ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی قیدیوں کی رہائي کے لئے آل خلیفہ پر دباؤ ڈالیں۔ اس مرکز نے کہا ہے کہ سیاسی قیدیوں کو بغیر جرم کے گرفتار کیا گيا ہے اور اس کے پیچھے سیاسی اھداف ہیں۔
ادھر اقوام متحدہ کی ہائي کمشنر برائے انسانی حقوق کی سربراہ ناوی پلئي نے کہا ہے انہیں بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی پر شدید تشویش لاحق ہے۔ دوسر جانب بحرین کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور ملک کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
واضح رہے آل خلیفہ کی شاہی حکومت پرامن مظاہروں پر زہریلی گيسوں سے حملے کرتی ہے اور گرفتارشدہ انقلابیوں پر طرح طرح سے تشدد کرتی ہے۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ: 140396