تاریخ شائع کریں2013 11 September گھنٹہ 12:21
خبر کا کوڈ : 140396
بحرین :

بحرین میں سیاسی قیدیوں کی رہائي کامطالبہ

تنا (TNA) برصغیر بیورو
بحرین میں انسانی حقوق مرکز نے آل خلیفہ کے حامی مغربی ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی قیدیوں کی رہائي کے لئے آل خلیفہ پر دباؤ ڈالیں۔
بحرین میں سیاسی قیدیوں کی رہائي کامطالبہ

تقریب نیوز (تنا): بحرین میں انسانی حقوق مرکز نے آل خلیفہ کے حامی مغربی ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی قیدیوں کی رہائي کے لئے آل خلیفہ پر دباؤ ڈالیں۔ اس مرکز نے کہا ہے کہ سیاسی قیدیوں کو بغیر جرم کے گرفتار کیا گيا ہے اور اس کے پیچھے سیاسی اھداف ہیں۔ 

ادھر اقوام متحدہ کی ہائي کمشنر برائے انسانی حقوق کی سربراہ ناوی پلئي نے کہا ہے انہیں بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی پر شدید تشویش لاحق ہے۔ دوسر جانب بحرین کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور ملک کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ 

واضح رہے آل خلیفہ کی شاہی حکومت پرامن مظاہروں پر زہریلی گيسوں سے حملے کرتی ہے اور گرفتارشدہ انقلابیوں پر طرح طرح سے تشدد کرتی ہے۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

https://taghribnews.com/vdccoxqse2bq018.c7a2.html
منبع : اردو ٹی وی
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ