QR codeQR code

غزہ :

مسلم اُمہ مسجد اقصیٰ کو یہودی سازشوں سے بچانے کے اقدامات کرے: فلسطین

تنا (TNA) برصغیر بیورو

مرکز اطلاعات فلسطین , 11 Sep 2013 گھنٹہ 12:21

فلسطینی حکومت نے مسجد اقصٰی اور مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی صہیونی سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں قبلہ اول کے حوالے سے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔ حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور قابض فوج کی معاونت سے انتہا پسند یہودیوں کو مسجد اقصٰی پر حملوں کی اسی طرح اجازت ملتی رہی توقبلہ اول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انتہا پسند یہودیوں کے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے سرگرمیاں کسی صورت میں بھی قابل برداشت نہیں ہیں۔


تقریب نیوز (تنا):  رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی حکومت کے ہفتہ وار اجلاس کے بعد میڈیا کے لیے جاری بیان میں عالم اسلام کی توجہ مسجد اقصٰی پر انتہا پسند یہودیوں کے روزمرہ ہونے والے حملوں کی جانب مبذول کرائی گئی۔ بیان میں مسلم امہ پرزور دیا گیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کی سازشوں سے بچانے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔

فلسطینی حکومت کا کہنا ہے کہ انتہا پسند یہودی اوراسرائیلی حکومت سمیت سب مل کر قبلہ اور مسجد اقصٰی کے حوالے سے ایک من گھڑت تاریخ رقم کررہے ہیں۔ ایسے میں عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم اور تمام مسلمان حکومتوں کی قبلہ اول کےحوالے سے ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔

بیان میں مصری حکومت سےاپیل کی گئی کہ وہ غزہ کی سرحد سے متصل رفح گذرگاہ کو فوری طورپر کھول دے۔ غزہ حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور اسرائیل کے درمیان نام نہاد امن مذاکرات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ مذاکرات فلسطینی عوام کے ساتھ ایک فراڈ ہیں۔

فلسطینی حکومت نے شام کے مظلوم عوام تمام جمہوری حقوق کی حمایت کی تاہم شام میں بشارالاسد کی حکومت ختم کرنے کے لیے کسی قسم کی غیرملکی کارروائی کو مسترد کر دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت شامی عوام کی حمایت کرتی ہے لیکن کسی غیرملکی طاقت کی جانب سے فوج کشی شام میں افراتفری میں مزید اضافہ کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 140399

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/140399/مسلم-ا-مہ-مسجد-اقصی-کو-یہودی-سازشوں-سے-بچانے-کے-اقدامات-کرے-فلسطین

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com