QR codeQR code

لبنانی ذرائع ابلاغ :

منامہ چھوڑنے پر مجبور کئے گئے آیت اللہ شیخ نجاتی بیروت پہنچ گئے

25 Apr 2014 گھنٹہ 1:47

لبنان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق آیت اللہ شیخ نجاتی جنہیں آل خلیفہ حکومت نے بحرین چھوڑنے پر مجبور کیا بدھ کے روز بیروت پہنچ گئے ہیں۔


تقریب خبر رساں ایجنسی ‘تنا’’ نے المنار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بحرین کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ نجاتی جنہیں آل خلیفہ حکومت نے بحرین چھوڑنے پر مجبور کیا بدھ کے روز بیروت پہنچ گئے ہیں۔

لبنان و بحرین کی مذہبی و سیاسی شخصیات نے آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی کے نمائندے آیت اللہ شیخ نجاتی کا بیروت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال کیا۔

بحرینی عینی شاہدین کے مطابق آل خلیفہ کے 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن کے بعد انہوں نے آیت اللہ نجاتی کو منامہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دیکھا ۔

آیت اللہ شیخ نجاتی کی شہریت چھیننے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آل خلیفہ حکومت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ دھکمی بھی دی گئی تھی کہ اگر انہوں نے بحرین نہیں چھوڑا تو اس کا خمیازہ ان کے اہل خانہ کو بھگتنا پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 157275

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/157275/منامہ-چھوڑنے-پر-مجبور-کئے-گئے-آیت-اللہ-شیخ-نجاتی-بیروت-پہنچ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com