منامہ چھوڑنے پر مجبور کئے گئے آیت اللہ شیخ نجاتی بیروت پہنچ گئے
لبنان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق آیت اللہ شیخ نجاتی جنہیں آل خلیفہ حکومت نے بحرین چھوڑنے پر مجبور کیا بدھ کے روز بیروت پہنچ گئے ہیں۔
شیئرینگ :
تقریب خبر رساں ایجنسی ‘تنا’’ نے المنار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بحرین کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ نجاتی جنہیں آل خلیفہ حکومت نے بحرین چھوڑنے پر مجبور کیا بدھ کے روز بیروت پہنچ گئے ہیں۔
لبنان و بحرین کی مذہبی و سیاسی شخصیات نے آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی کے نمائندے آیت اللہ شیخ نجاتی کا بیروت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال کیا۔
بحرینی عینی شاہدین کے مطابق آل خلیفہ کے 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن کے بعد انہوں نے آیت اللہ نجاتی کو منامہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دیکھا ۔
آیت اللہ شیخ نجاتی کی شہریت چھیننے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آل خلیفہ حکومت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ دھکمی بھی دی گئی تھی کہ اگر انہوں نے بحرین نہیں چھوڑا تو اس کا خمیازہ ان کے اہل خانہ کو بھگتنا پڑے گا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...