خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے التاجی پرایک بار پھرراکٹوں سے حملہ ہوا ہے
خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے التاجی پرایک بار پھرراکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔
النہرین اور العہد کی رپورٹوں کے مطابق جمعرات کو التاجی فوجی اڈے پر ہونے والے حملے کے بعد کل ایک بار پھر امریکی دہشتگردی کے اڈے التاجی پر متعدد راکٹ داغے گئے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 سے 25 راکٹ داغے گئے۔
امریکی فوجی اتحاد نے بھی عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع فوجی اڈے التاجی پر کم سے کم 25 راکٹ داغے جانے کی تائید کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق نامعلوم مقام سے داغے گئے درجنوں راکٹ امریکی دہشتگردوں کے رہائشی بیرکوں کے قریب گرے جن میں ابتدائی رپورٹوں کے مطابق دو فوجی زخمی بھی ہوئے۔
واضح رہے کہ تین دن قبل بھی التاجی میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 3 امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد امریکی فوج نے بھی اگلے ہی روز عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے مراکز پر بم گرائے تھے جس میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔