تاریخ شائع کریں2020 15 March گھنٹہ 15:23
خبر کا کوڈ : 455125

عراق میں امریکی فوجی بیس پر حملے میں زخمیوں کی حالت یشوش ناک

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے التاجی پرایک بار پھرراکٹوں سے حملہ ہوا ہے
امریکی فوجی اتحاد نے بھی عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع فوجی اڈے التاجی پر کم سے کم 25 راکٹ داغے جانے کی تائید کی ہے
عراق میں امریکی فوجی بیس پر حملے میں زخمیوں کی حالت یشوش ناک
خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے التاجی پرایک بار پھرراکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔
النہرین اور العہد کی رپورٹوں کے مطابق جمعرات کو التاجی فوجی اڈے پر ہونے والے حملے کے بعد کل ایک بار پھر امریکی دہشتگردی کے  اڈے التاجی پر متعدد راکٹ داغے گئے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 سے 25 راکٹ داغے گئے۔
امریکی فوجی اتحاد نے بھی عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع فوجی اڈے التاجی پر کم سے کم 25 راکٹ داغے جانے کی تائید کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق نامعلوم مقام سے داغے گئے درجنوں راکٹ امریکی دہشتگردوں کے رہائشی بیرکوں کے قریب گرے جن میں ابتدائی رپورٹوں کے مطابق دو فوجی زخمی بھی ہوئے۔
واضح رہے کہ تین دن قبل بھی التاجی میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 3 امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد امریکی فوج نے بھی اگلے ہی روز عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی  کے مراکز پر بم گرائے تھے جس میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcb5sbasrhbs8p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ