QR codeQR code

ٹرمپ کی جانب سے کیم جانگ کو کورونا کے خلاف مشترکہ مقابلے کی دعوت

امریکی انتظامیہ نے شمالی کوریا کے سربراہ کو خط لکھنے کی تصدیق کردی ہے

22 Mar 2020 گھنٹہ 15:33

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے صدر کیم جانگ اون کو خط لکھا گیا ہے جس میں کورونا وائرس سے پیدا صورت حال پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا


امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے صدر کیم جانگ اون کو خط لکھا گیا ہے جس میں کورونا وائرس سے پیدا صورت حال پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے صدر کیم جانگ اون کو خط لکھا گیا ہے جس میں کورونا وائرس سے پیدا صورت حال پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی انتظامیہ نے شمالی کوریا کے سربراہ کو خط لکھنے کی تصدیق کردی ہے۔
ادھر امریکی صدر نے کورونا وائرس کو نظر انداز کرنے کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آ گئی ہے اور اموات کی تعداد 340 تک پہنچ گئی۔امریکہ میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے 7 ہزار 300 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہزار 684 ہو گئی۔ امریکی انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ اس نے کورونا وائرس سے متعلق جنوری اور فروری میں خبردار کردیا تھا۔ امریکی خفیہ ایجنسیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا تھا تاہم امریکی صدر نے کورونا وائرس کو نظرا نداز کر کے خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس کو سنجیدہ نہیں لیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 456000

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/456000/ٹرمپ-کی-جانب-سے-کیم-جانگ-کو-کورونا-کے-خلاف-مشترکہ-مقابلے-دعوت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com