ٹرمپ کی جانب سے کیم جانگ کو کورونا کے خلاف مشترکہ مقابلے کی دعوت
امریکی انتظامیہ نے شمالی کوریا کے سربراہ کو خط لکھنے کی تصدیق کردی ہے
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے صدر کیم جانگ اون کو خط لکھا گیا ہے جس میں کورونا وائرس سے پیدا صورت حال پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا
شیئرینگ :
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے صدر کیم جانگ اون کو خط لکھا گیا ہے جس میں کورونا وائرس سے پیدا صورت حال پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے صدر کیم جانگ اون کو خط لکھا گیا ہے جس میں کورونا وائرس سے پیدا صورت حال پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی انتظامیہ نے شمالی کوریا کے سربراہ کو خط لکھنے کی تصدیق کردی ہے۔
ادھر امریکی صدر نے کورونا وائرس کو نظر انداز کرنے کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آ گئی ہے اور اموات کی تعداد 340 تک پہنچ گئی۔امریکہ میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے 7 ہزار 300 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہزار 684 ہو گئی۔ امریکی انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ اس نے کورونا وائرس سے متعلق جنوری اور فروری میں خبردار کردیا تھا۔ امریکی خفیہ ایجنسیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا تھا تاہم امریکی صدر نے کورونا وائرس کو نظرا نداز کر کے خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس کو سنجیدہ نہیں لیا تھا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...