QR codeQR code

طالبان قیدیوں کی رہائی کے لیے حکومت طالبان کے درمیان ویڈیو کانفرنس اجلاس

افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے قیدیوں کے تبادلے کے طریقہ کار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

24 Mar 2020 گھنٹہ 21:29

افغانستان نیشنل سیکورٹی کونسل کے اعلان کے مطابق حکومت اور طالبان کے نمائندوں نے اس ویڈیو کانفرنس میں ملک میں تشدد میں کمی لانے، براہ راست مذاکرات کرنے اور مستقل جنگ بندی کے بارے میں گفتگو کی


افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے قیدیوں کے تبادلے کے طریقہ کار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان نیشنل سیکورٹی کونسل کے اعلان کے مطابق حکومت اور طالبان کے نمائندوں نے اس ویڈیو کانفرنس میں ملک میں تشدد میں کمی لانے، براہ راست مذاکرات کرنے اور مستقل جنگ بندی کے بارے میں گفتگو کی۔
طالبان گروہ ایک ساتھ اپنے تقریبا پانچ ہزار قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہا ہے لیکن افغان حکومت نے اسے قبول نہیں کیا اور ان کی بتدریج آزادی پر تاکید کی ہے۔ اس اجلاس میں امریکہ اور قطر کے نمائندے بھی موجود تھے۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے یہ اجلاس ایسے عالم میں منعقد ہوا ہے کہ بیس روز قبل قطر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کا افغانستان میں تشدد میں کمی اور جنگ کے خاتمے کے لحاظ سے اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔


خبر کا کوڈ: 456281

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/456281/طالبان-قیدیوں-کی-رہائی-کے-لیے-حکومت-درمیان-ویڈیو-کانفرنس-اجلاس

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com