طالبان قیدیوں کی رہائی کے لیے حکومت طالبان کے درمیان ویڈیو کانفرنس اجلاس
افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے قیدیوں کے تبادلے کے طریقہ کار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
افغانستان نیشنل سیکورٹی کونسل کے اعلان کے مطابق حکومت اور طالبان کے نمائندوں نے اس ویڈیو کانفرنس میں ملک میں تشدد میں کمی لانے، براہ راست مذاکرات کرنے اور مستقل جنگ بندی کے بارے میں گفتگو کی
شیئرینگ :
افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے قیدیوں کے تبادلے کے طریقہ کار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان نیشنل سیکورٹی کونسل کے اعلان کے مطابق حکومت اور طالبان کے نمائندوں نے اس ویڈیو کانفرنس میں ملک میں تشدد میں کمی لانے، براہ راست مذاکرات کرنے اور مستقل جنگ بندی کے بارے میں گفتگو کی۔
طالبان گروہ ایک ساتھ اپنے تقریبا پانچ ہزار قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہا ہے لیکن افغان حکومت نے اسے قبول نہیں کیا اور ان کی بتدریج آزادی پر تاکید کی ہے۔ اس اجلاس میں امریکہ اور قطر کے نمائندے بھی موجود تھے۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے یہ اجلاس ایسے عالم میں منعقد ہوا ہے کہ بیس روز قبل قطر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کا افغانستان میں تشدد میں کمی اور جنگ کے خاتمے کے لحاظ سے اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...