QR codeQR code

حزب اللہ عراق امریکی فوجی اور طبی دھمکیوں اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے

محمد محیی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عراقی حزب اللہ نے اس سے قبل الحشد الشعبی اور عراقی فورسز پر حملے کرنے سے متعلق امریکہ کے عزائم کو خاک

10 Apr 2020 گھنٹہ 16:27

محمد محیی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عراقی حزب اللہ نے اس سے قبل الحشد الشعبی اور عراقی فورسز پر حملے کرنے سے متعلق امریکہ کے عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا


بین القوامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی حزب اللہ کے ترجمان محمد محیی نے جمعرات کی شب عراق سے امریکی افواج کے فوری انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عراقی عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے فوری طور پر اس ملک سے اپنی افواج کو نکالے۔
محمد محیی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عراقی حزب اللہ نے اس سے قبل الحشد الشعبی اور عراقی فورسز پر حملے کرنے سے متعلق امریکہ کے عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا کہا کہ عراقی حزب اللہ اور دیگر مزاحمتی گروہ امریکہ کی فوجی اور طبی دھمکیوں اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں حالیہ دنوں کے دوران امریکہ کی مشکوک فوجی نقل و حرکت بڑھ گئی ہے اور اس نے کئی فوجی اڈوں سے اپنے دہشتگردوں کو منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ عراق کے مزاحمتی گروہوں پر حملہ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 458266

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/458266/حزب-اللہ-عراق-امریکی-فوجی-اور-طبی-دھمکیوں-چیلنجوں-کا-مقابلہ-کرنے-کیلئے-تیار-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com