QR codeQR code

بھارت میں کورونا وائرس نے بڑی تباہی مچادی 10 ہزار سے زائد مبتلا

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 1211 نئے کیسز درج کئے گئے۔

14 Apr 2020 گھنٹہ 15:48

ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے مزید 31 افراد کی کے جاں بحق ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 358 تک پہنچ گئی ہے


ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 1211 نئے کیسز درج کئے گئے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے مزید 31 افراد کی کے جاں بحق ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 358 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 10453 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 71 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں جبکہ اب تک کورونا وائرس  سے 1193 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے آج منگل کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرمہاراشٹر میں اب تک 2334 افرا متاثر ہوئے ہیں اور160 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد ہلاک ہوئے اور 349 افراد متاثر ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 458821

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/458821/بھارت-میں-کورونا-وائرس-نے-بڑی-تباہی-مچادی-10-ہزار-سے-زائد-مبتلا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com