بھارت میں کورونا وائرس نے بڑی تباہی مچادی 10 ہزار سے زائد مبتلا
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 1211 نئے کیسز درج کئے گئے۔
ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے مزید 31 افراد کی کے جاں بحق ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 358 تک پہنچ گئی ہے
شیئرینگ :
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 1211 نئے کیسز درج کئے گئے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے مزید 31 افراد کی کے جاں بحق ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 358 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 10453 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 71 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں جبکہ اب تک کورونا وائرس سے 1193 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے آج منگل کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرمہاراشٹر میں اب تک 2334 افرا متاثر ہوئے ہیں اور160 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد ہلاک ہوئے اور 349 افراد متاثر ہوئے ہیں۔