QR codeQR code

ہولناک دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو تعزیت و تسلیت، حزب اللہ

5 Aug 2020 گھنٹہ 18:18

لبنانی عوام باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اس عظیم قومی المیہ سے عبور کر جائیں گے۔حزب اللہ


لبنان کی اسلامی مقاومتی تحریک حزب اللہ نے ایک بیان میں بیروت میں ہونے والے ہولناک دھماکے کو قومی المیہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسلامی مقاومتی تحریک حزب اللہ کے  بیان میں آیا ہے کہ لبنانی عوام باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اس عظیم قومی المیہ سے عبور کر جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں ہولناک دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کی جبکہ زخمیوں کے  ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

بیان میں آیا ہے کہ بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے، جس کے سماجی ، اقتصادی اور سلامتی کے شعبوں پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں متاثرہ خاندانوں کے لئے اپنی تمام خدمات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اطمینان دلایا ہے کہ ہم اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اس مشکل صورتحال سے گزر جائیں گے۔

دریں اثناء بیروت کے گورنر مروان عبود کا نیا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اس دھماکے سے بیروت شہر کی آدھے سے زیادہ عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔


خبر کا کوڈ: 471676

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/471676/ہولناک-دھماکے-میں-جاں-بحق-ہونے-والوں-کے-اہلخانہ-کو-تعزیت-تسلیت-حزب-اللہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com