ہولناک دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو تعزیت و تسلیت، حزب اللہ
لبنانی عوام باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اس عظیم قومی المیہ سے عبور کر جائیں گے۔حزب اللہ
شیئرینگ :
لبنان کی اسلامی مقاومتی تحریک حزب اللہ نے ایک بیان میں بیروت میں ہونے والے ہولناک دھماکے کو قومی المیہ قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اسلامی مقاومتی تحریک حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ لبنانی عوام باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اس عظیم قومی المیہ سے عبور کر جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں ہولناک دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کی جبکہ زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
بیان میں آیا ہے کہ بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے، جس کے سماجی ، اقتصادی اور سلامتی کے شعبوں پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں متاثرہ خاندانوں کے لئے اپنی تمام خدمات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اطمینان دلایا ہے کہ ہم اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اس مشکل صورتحال سے گزر جائیں گے۔
دریں اثناء بیروت کے گورنر مروان عبود کا نیا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اس دھماکے سے بیروت شہر کی آدھے سے زیادہ عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...