QR codeQR code

مؤمنین طبی پروٹوکول کے ساتھ حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری برپا کریں،

19 Aug 2020 گھنٹہ 19:35

مؤمنین تمام طبی ضابطوں کی رعایت کے ساتھ سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری برپا کریں گے۔ قالیباف


رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے محرم الحرام کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مؤمنین تمام طبی ضابطوں کی رعایت کے ساتھ  سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری برپا کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ شرائط میں طبی ضابطوں ، اصولوں اور ہدایات پر عمل  اسلامی دستورات کا حصہ ہے اور مؤمنین طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ  حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری برپا کریں گے۔

محمد باقر قالیباف نے امریکہ کو ایرانی قوم کا اصلی دشمن قراردیتے ہوئے کہا کہ ہمیں قومی اور ملکی مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں ہر میدان میں قوی ،  مضبوط اور مستحکم ہونا ہوگا ۔

انھوں نے کہا کہ ایران آج اتنا قوی اور مضبوط  ہے کہ خطے کو امریکہ ، اسرائیل اور ان کے رجعت پسند اتحادیوں سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور خطے میں امریکہ اور اسرائیل کی تمام گھناؤنی سازش کو ناکام بنانے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

ایرانی اسپیکر نے اقتصادی مشکلات کو حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں ہمیں دشمنوں پر امید لگانے کے بجائے اندرونی ظرفیتوں اور صلاحیتوں پر توجہ دینی چاہیے ۔


خبر کا کوڈ: 473234

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/473234/مؤمنین-طبی-پروٹوکول-کے-ساتھ-حضرت-امام-حسین-علیہ-السلام-کی-عزاداری-برپا-کریں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com