مؤمنین طبی پروٹوکول کے ساتھ حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری برپا کریں،
مؤمنین تمام طبی ضابطوں کی رعایت کے ساتھ سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری برپا کریں گے۔ قالیباف
شیئرینگ :
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے محرم الحرام کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مؤمنین تمام طبی ضابطوں کی رعایت کے ساتھ سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری برپا کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ شرائط میں طبی ضابطوں ، اصولوں اور ہدایات پر عمل اسلامی دستورات کا حصہ ہے اور مؤمنین طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری برپا کریں گے۔
محمد باقر قالیباف نے امریکہ کو ایرانی قوم کا اصلی دشمن قراردیتے ہوئے کہا کہ ہمیں قومی اور ملکی مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں ہر میدان میں قوی ، مضبوط اور مستحکم ہونا ہوگا ۔
انھوں نے کہا کہ ایران آج اتنا قوی اور مضبوط ہے کہ خطے کو امریکہ ، اسرائیل اور ان کے رجعت پسند اتحادیوں سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور خطے میں امریکہ اور اسرائیل کی تمام گھناؤنی سازش کو ناکام بنانے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔
ایرانی اسپیکر نے اقتصادی مشکلات کو حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں ہمیں دشمنوں پر امید لگانے کے بجائے اندرونی ظرفیتوں اور صلاحیتوں پر توجہ دینی چاہیے ۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...