QR codeQR code

آیت اللہ تسخيری کے انتقال پر حزب اللہ لبنان کا تعزيتی پیغام

20 Aug 2020 گھنٹہ 17:49

حزب اللہ لبنان نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ایران کے ممتاز عالم دین آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔


حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ایران کے ممتاز عالم دین آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای ، حوزات علمیہ اور مراجع عظام کو ایران کے ممتاز عالم دین آیت اللہ محمد علی تسخیری کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں مرحوم آیت اللہ تسخيری کی دینی خدمات کے سلسلے میں تلاش و کوشش کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم آیت اللہ تسخیری کی دینی تعلیمات کے فروغ کے سلسلے میں مجاہدانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں مرحوم کے اہلخانہ اور دوستوں کو بھی تعزيت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحوم کے لئے رحمت اور مغفرت طلب کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 473325

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/473325/آیت-اللہ-تسخيری-کے-انتقال-پر-حزب-لبنان-کا-تعزيتی-پیغام

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com