تاریخ شائع کریں2020 20 August گھنٹہ 17:49
خبر کا کوڈ : 473325

آیت اللہ تسخيری کے انتقال پر حزب اللہ لبنان کا تعزيتی پیغام

حزب اللہ لبنان نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ایران کے ممتاز عالم دین آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
آیت اللہ تسخيری کے انتقال پر حزب اللہ لبنان کا تعزيتی پیغام
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ایران کے ممتاز عالم دین آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای ، حوزات علمیہ اور مراجع عظام کو ایران کے ممتاز عالم دین آیت اللہ محمد علی تسخیری کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں مرحوم آیت اللہ تسخيری کی دینی خدمات کے سلسلے میں تلاش و کوشش کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم آیت اللہ تسخیری کی دینی تعلیمات کے فروغ کے سلسلے میں مجاہدانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں مرحوم کے اہلخانہ اور دوستوں کو بھی تعزيت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحوم کے لئے رحمت اور مغفرت طلب کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdxs0okyt05s6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ