QR codeQR code

امریکی فوجیوں کا بیرون ملک سے وطن لوٹنے کا وقت آ گیا: قائم مقام وزیر دفاع

15 Nov 2020 گھنٹہ 17:18

امریکہ کے نئے قائم مقام وزیر دفاع کا افغانستان اور عراق میں تعینات امریکی فوجیوں کی جلد واپسی کا اشارہ


امریکہ کے نئے قائم مقام وزیر دفاع نے افغانستان اور عراق میں تعینات امریکی فوجیوں کی جلد واپسی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کی اب گھر واپسی کا وقت ہے۔

امریکہ کے نئے قائم مقام وزیر دفاع کرسٹوفر ملر نے افغانستان اور عراق میں تعینات امریکی فوجیوں کی جلد واپسی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کی اب گھر واپسی کا وقت ہے۔

امریکی وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے بیان میں کرسٹوفر ملر کا کہنا تھا کہ تمام جنگیں ختم ہوں گی۔

امریکی وزارت دفاع نے کہا کہ امریکہ القاعدہ کو شکست دینے کے لیے پُرعزم رہا ہے اور القاعدہ کو شکست دینے کے قریب ہے لیکن اب ایک گمبھیر صورتحال ہے جہاں ہم قیادت سے معاون کے کردار میں آرہے ہیں۔

وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ جنگوں کا خاتمہ سمجھوتہ اور ساتھ مانگتا ہے، ہم نے چیلنجز کا مقابلہ کیا، اپنا سب کچھ دیا،اب گھر واپسی کا وقت ہے۔


خبر کا کوڈ: 482206

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/482206/امریکی-فوجیوں-کا-بیرون-ملک-سے-وطن-لوٹنے-وقت-آ-گیا-قائم-مقام-وزیر-دفاع

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com