امریکی فوجیوں کا بیرون ملک سے وطن لوٹنے کا وقت آ گیا: قائم مقام وزیر دفاع
امریکہ کے نئے قائم مقام وزیر دفاع کا افغانستان اور عراق میں تعینات امریکی فوجیوں کی جلد واپسی کا اشارہ
شیئرینگ :
امریکہ کے نئے قائم مقام وزیر دفاع نے افغانستان اور عراق میں تعینات امریکی فوجیوں کی جلد واپسی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کی اب گھر واپسی کا وقت ہے۔
امریکہ کے نئے قائم مقام وزیر دفاع کرسٹوفر ملر نے افغانستان اور عراق میں تعینات امریکی فوجیوں کی جلد واپسی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کی اب گھر واپسی کا وقت ہے۔
امریکی وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے بیان میں کرسٹوفر ملر کا کہنا تھا کہ تمام جنگیں ختم ہوں گی۔
امریکی وزارت دفاع نے کہا کہ امریکہ القاعدہ کو شکست دینے کے لیے پُرعزم رہا ہے اور القاعدہ کو شکست دینے کے قریب ہے لیکن اب ایک گمبھیر صورتحال ہے جہاں ہم قیادت سے معاون کے کردار میں آرہے ہیں۔
وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ جنگوں کا خاتمہ سمجھوتہ اور ساتھ مانگتا ہے، ہم نے چیلنجز کا مقابلہ کیا، اپنا سب کچھ دیا،اب گھر واپسی کا وقت ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...