QR codeQR code

سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، داعش کے دہشتگرد گرفتار

20 Jan 2023 گھنٹہ 12:24

ایرانی سیکورٹی فورسز نے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں داعش اور تکفیری دہشتگردوں سے وابستہ دو ٹیموں کو تباہ کردیا جن کا مقصد بیرون ملک کی حمایت سے اس علاقے میں بدامنی پیدا کرنا تھا۔


ایرانی سیکورٹی فورسز نے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں داعش اور تکفیری دہشتگردوں سے وابستہ دو ٹیموں کو تباہ کردیا جن کا مقصد بیرون ملک کی حمایت سے اس علاقے میں بدامنی پیدا کرنا تھا۔

صوبے سیستان و بلوچستان کے انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی سیکورٹی فورسز کی ہوشیاری، سپاہ پاسداران کی قدس فورس اور پولیس فورسز کی بروقت کاروائی کے ساتھ عبرانی، مغربی اور عرب نیٹ ورکس سے وابستہ عناصر کی سازشوں کو بے نقاب کردیا گیا اور ان کو گرفتاری کے بعد عدالتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

اس بیان کے مطابق، ان ٹیموں کا ایک ہدف چابہار میں غیر ملکیوں اور تاجروں کو یرغمال بنانا تھا۔

گروپوں کے ارکان، جن میں افغان اور تاجک شہری بھی شامل ہیں، کے اعترافات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے ملک کے جنوب مشرق میں عدم تحفظ کی فضا پیدا کرنے کے وسیع منصوبے تھے۔


خبر کا کوڈ: 581113

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/581113/سیستان-بلوچستان-میں-سیکورٹی-فورسز-کی-کاروائی-داعش-کے-دہشتگرد-گرفتار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com