سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، داعش کے دہشتگرد گرفتار
ایرانی سیکورٹی فورسز نے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں داعش اور تکفیری دہشتگردوں سے وابستہ دو ٹیموں کو تباہ کردیا جن کا مقصد بیرون ملک کی حمایت سے اس علاقے میں بدامنی پیدا کرنا تھا۔
شیئرینگ :
ایرانی سیکورٹی فورسز نے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں داعش اور تکفیری دہشتگردوں سے وابستہ دو ٹیموں کو تباہ کردیا جن کا مقصد بیرون ملک کی حمایت سے اس علاقے میں بدامنی پیدا کرنا تھا۔
صوبے سیستان و بلوچستان کے انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی سیکورٹی فورسز کی ہوشیاری، سپاہ پاسداران کی قدس فورس اور پولیس فورسز کی بروقت کاروائی کے ساتھ عبرانی، مغربی اور عرب نیٹ ورکس سے وابستہ عناصر کی سازشوں کو بے نقاب کردیا گیا اور ان کو گرفتاری کے بعد عدالتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔
اس بیان کے مطابق، ان ٹیموں کا ایک ہدف چابہار میں غیر ملکیوں اور تاجروں کو یرغمال بنانا تھا۔
گروپوں کے ارکان، جن میں افغان اور تاجک شہری بھی شامل ہیں، کے اعترافات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے ملک کے جنوب مشرق میں عدم تحفظ کی فضا پیدا کرنے کے وسیع منصوبے تھے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...